بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی نافذ، افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ، شکایتی مراکز کو فعال رکھنے کا اعلان

پیر 18 دسمبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر دوران برسات عوامی سہولتوں کی بروقت فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے محکمہ صفائی سمیت تمام محکمے متحرک ۔گزشتہ رات ہونے والی برسات کے بعد محکمہ صفائی کا عملہ ضلعی حدود میں اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا دیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے محکمہ موسمیات کی رین الرٹ کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے علاقائی سطح پر بروقت عوامی سہولتوں کی فراہمی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے ملیر ماڈل ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ متوقع مزید برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ اور مشینروں کو آن روڈ رکھا جائے اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے ساتھ گلیوں ،محلوں اور عبادت گاہوں کے اطراف سے فوری طور پر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ بارش کے بعد ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائندے اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں اور دوران برسات عوام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ منتخب نمائندوں اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا ئیں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور برساتی نالوں کو صاف رکھ کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے انہوںنے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر سیوریج فلو کو درست بنائیں تاکہ دوران برسات نکاسی آب کے حوالے سے حائل دشواریوں کو دور کرکے عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :