کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو 2کروڑ 40لاکھ روپے کے بلا سود قرضے دے کر ادارہ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اورپرویز خالد شیخ نے بہت بڑی خدمت کی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل کا یو بی چرچ ریلوے روڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 17:02

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو 2کروڑ 40لاکھ روپے کے بلا سود قرضے دے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو 2کروڑ 40لاکھ روپے کے بلا سود قرضے دے کر ادارہ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اورپرویز خالد شیخ نے بہت بڑی خدمت کی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخوت اسلامک مائیکروفنانس اسٹیئرنگ کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام یو بی چرچ ریلوے روڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اخوت کے ریجنل چیئرمین پرویز خالد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اخوت ہر سال کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں بلا سود قرضے تقسیم کرتاہے اور آج 600مسیحی خاندانوں میں بلا سود قرضے کے چیک تقسیم کیے گئے انہوںنے کہا کہ ادارہ اخوت غربت اوربے روزگاری کے خاتمہ کے لیے بلا تفریق رنگ و نسل بلا سود قرضے فراہم کررہاہے اس موقع پر ایم پی اے میں میاںطاہر جمیل ، ریجنل مینجر خالد محمود ، شیراز کاہلوں ، رائے محمود الحسن ، اسلم جاوید، محمد عابد، رضیہ جوزف اورپاسٹر جوزف کے علاوہ ارکان اسمبلی ادارہ اخوت کے عہدیداران نے بھی شرکت کی تقریب کے آ خر میں 600مسیحی خاندانوں میں 2کروڑ40لاکھ روپے کے بلا سود قرضے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔