ملک میں توانائی و دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،

حکومت نے اندھروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا، قوم توانائی بحران کے خاتمے کو ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پارٹی کے وفد سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 16:55

ملک میں توانائی و دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی و دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، حکومت نے اندھروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا، قوم توانائی بحران کے خاتمے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو لندن میں (ن) لیگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا، دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دور کئے، قوم توانائی بحران کے خاتمے کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ملک میں توانائی و دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، سی پیک ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔