صوبائی اسمبلی نے صوبے کے حقوق کی جنگ جیت لی ہے،اسدقیصر

پیر 18 دسمبر 2017 16:50

صوبائی اسمبلی نے صوبے کے حقوق کی جنگ جیت لی ہے،اسدقیصر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے صوبے کے حقوق کی جنگ جیت لی ہے۔ سی پیک منصوبے پر کام شروع نہ ہوا تو وفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کیا جائے گا۔اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی نے سی پیک کے حوالے تین قراردادیں پاس کی تھیں ۔

وفاقی حکومت نے سی پیک میں خیبرپختونخوا کے منصوبے شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فروری تک سی پیک منصوبوں پر صوبے میں کام شروع نہ ہوا تو دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا جائے گا اور وفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی جائے گی ۔ اسد قیصر نے کہا کہ قراقرم ہائی وے گلگت تا چترال، چکدرہ تا پشاور، کوہاٹ، ڈی ائی خان، ژوب سی پیک کا متبادل روٹ ہوگا۔ پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور کرک تا ٹیکسلاموٹروے براستہ کوہاٹ بھی منصوبیکاحصہ ہونگے ۔ رشکئی اکنامک زون اور گریٹر پشاورمنصوبہ بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے ۔سترہ سو میگاواٹ انڈس ہائیڈروپراجیکٹ بھی سی پیک کاحصہ ہونگے۔