کراچی،پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس کی رضویہ سوسائٹی میں کارروائی 3ملزمان گرفتار

ملزمان اسلحے کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمدہواہے،ترجمان رینجرز

پیر 18 دسمبر 2017 16:50

کراچی،پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس کی رضویہ سوسائٹی میں کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرزسندھ اورسندھ پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان اسلحے کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے رضویہ سوسائٹی کے علاقے سی3 ملزمان اعظم عباس، عامر عباس اور آصف کو گرفتارکرفتار کرلیاہے، ملزمان اسلحے کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کی نشاندہی پر اسی علاقے میں واقع ایک مکان پر چھاپہ ما رکربھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا گیا۔ بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں ایک عدد رائفل جی تھری،4عدد ایس ایم جیز،2عدد7ایم ایم رائفل،5عدد12 بور،ایک عدد4ایم رائفل،ایک عدد22رائفل،ایک عدد 22بورپستول،6 عدد 9ایم ایم پستول،4 عدد 30 بور پستول،3 عدد 32 بور پستول،ایک عدد 38 بور پستول اور2159عدد مختلف اقسام کے رائونڈز برآمدہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔