پارلیمنٹ کام نہیں کریگی توعدلیہ کوتوآنا پڑےگایہ دلیل درست نہیں،عاصمہ جہانگیر

یہ کہناچاہیے تھا قانون کی بالادستی اورجمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہیں،مناسب نہیں کہ جج شفافیت کےدلائل دیں؟عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی،عزت کرائی نہیں جاتی۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 16:39

پارلیمنٹ کام نہیں کریگی توعدلیہ کوتوآنا پڑےگایہ دلیل درست نہیں،عاصمہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر2017ء ) : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کرے گی توعدلیہ کو تو آنا پڑے گا یہ دلیل درست نہیں ہے،یہ کہناہ درست ہے کہ ہرکوئی اپنا اپنا کام کرے گا تو ملک چلے گا،مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں؟ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی،عزت کرائی نہیں جاتی۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں؟ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کرے گی توعدلیہ کو تو آنا پڑے گا۔ یہ دلیل درست نہیں ہے۔ یہ کہنا چاہیے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت دونوں ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ ہر کوئی اپنا اپنا کام کر لے تو ملک چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ عزت کرائی نہیں جاتی بلکہ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔ کہا جاتا ہے ماتحت عدلیہ کرپٹ ہے یہ کہنا زیادتی ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اعلی ٰعدلیہ زیادتی کر ے گی تو سائل کہاں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :