ایران کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت

پیر 18 دسمبر 2017 16:35

ایران کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہرکوئٹہ کے گرجاگھر پر دہشتگردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد خطے اور دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کوئٹہ کے گرجاگھر پر خودکش حملے پر پاکستانی قوم ،حکومت سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور کسی بھی مقصد کے لئے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا، غیر اسلامی اور غیر انسانی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دنیا میں افراتفری اور بدامنی کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ، یہ عناصر اپنی حالیہ شکست کے بعد خطے کے دیگر علاقوں میںمعصوم انسانوں کو خون میں نہلانے کے لئے شیطانی منصوبہ بندی پر چل رہے ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اقوام کے اتحاد اور عزم کو متزلزل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :