الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کیخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 16:18

الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کیخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2017ء ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان میں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کےخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی،تحریک انصاف  نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ سےمتعلق کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی۔ پی ٹی آئی نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق فارن فنڈنگ دونوں پارٹیوں کوبھی ہورہی ہے اس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ (ن)لیگ کیخلاف برطانیہ میں پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کہا گیا تھا۔