سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران چھ کلو گرام چرس برآمد

پیر 18 دسمبر 2017 16:04

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)انچارج انٹرچینج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان کے قبضے سے چھ کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق انچارج انٹر چینج ناکہ جات نے سالم انٹر چینج لاہورسائیڈ پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ایک کار مشکوک جان کر روکا تو گاڑی میں محمد صابر،فقیر جان اور آسیہ گل سوار تھے،گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے 6000گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزمان پولیس چیکنگ سے بچنے کیلئے خواتین اور بچوں کو ساتھ لیکر سفر کرتے اور منشیات سمگل کرتے تھے جنکو کافی محنت کے بعد گرفتارکیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔