کوئٹہ چرچ میں حملہ انتشار پھیلا نے کی مذ مو م کوشش ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

پیر 18 دسمبر 2017 16:04

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کو ئٹہ میں چرچ پر دہشتگر دوں کے حملہ کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ کوئٹہ چرچ میں حملہ انتشار پھیلا نے کی مذ مو م کوشش ہے ایسے گھنائونے اقد اما ت کے خلا ف پور ی قوم متحد ہے کو ئی بھی مذہب کسی انسان کا ناحق خو ن بہا نے کی اجازت نہیں دیتا، اسلام نے انسانیت کے حقوق کیلئے سنہر ی اصو ل مرتب کئے ہیں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پور ی قو م حکومت اور افوا ج پاکستا ن کے ساتھ ہے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میںکیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز حکومت کا روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے جا ر ی ر ہے گا، پور ی قو م ا س سفر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساتھ ہے کیونکہ وطن عز یز موجود ہ صورتحال میں کسی بھی محاذ آ رائی اور منفی سر گر میوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،حکومت نے ورثے میں ملے ہو ئے مسائل اوربحرا نو ں سے قو م کو نجات د لا ئی،پاکستا ن آ ج معاشی طور پر بہت مستحکم ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :