بورڈ آف ریونیو کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈائو ن کا حکم

پیر 18 دسمبر 2017 16:04

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)پنجاب حکومت کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو نے متعلقہ افسران کو سرگودھا سمیت خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں مالی سال 2017-2018کی پہلی دوسہ ماہیوں میں ریونیو ریکوری کی غیرتسلی بخش صورتحال کے پیش نظر نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا ہے ، اس مقصد کیلئے تحصیلداروں کو سیپشل مجسٹر یٹس کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں ،صوبائی حکومت نے سرکاری زمینیں و اگزار کرانے کیلئے بھی ہدایت جاری کی ہیں اور اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا اعلان کیا ہے۔