غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری

پیر 18 دسمبر 2017 16:04

غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری
سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کے بعد حکومت نے یہاں کام کرنیوالے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔