گرجا گھروں کی سکیورٹی کو 5 جنوری تک سخت کرنے کی ہدایت جاری

پیر 18 دسمبر 2017 16:04

گرجا گھروں کی سکیورٹی کو 5 جنوری تک سخت کرنے کی ہدایت جاری
سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)کوئٹہ چرچ پر حملے کے بعد سرگودھا بھر میں تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کو 5 جنوری تک سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کو اے کیٹگری میں شامل کرتے ہوئے گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ گرجا گھروں کے گرد 25 دسمبر کو ہر قسم کی پارکنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ اقدام مسیح برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ نیو ایئر نائٹ اور نئے سال پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کو بھی سخت رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔