نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 15:56

نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کیے جانے کے فیصلے کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی جبکہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔

نیب کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی درخواست مسترد ہونے پر نظرثانی اپیل چند روز میں دائرکر دی جائے گی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل تیار کررہے ہیں، اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں حدیببہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا تھا، قومی احتساب بیورو نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے قانونی معاونین نے نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے لیے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول بھی حاصل کرلی گئی ہیں جب کہ آئندہ چند روز میں اپیل دائر کردی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :