اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 15:56

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ سابق وزیراعظم نے نااہلی کے بعد لاہور جاتے ہوئے اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی تھی اور ان کے خلاف ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں بھی دی گئیں، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے اپیل خارج کردی جس کے بعد انٹراکورٹ میں اپیل جمع کرائی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں کارروائی کا حکم دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔