سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت پرسوں ہو گی

پیر 18 دسمبر 2017 15:59

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی اپیلوں کی سماعت پرسوں20دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث دو پولیس افسران سابق ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی سزائوں میں اضافے اور بے نظیر قتل کیس کے پانچ بری ہونے والے ملزمان اعتزاز شاہ ، شیر زمان ، عبدالرشید ، حسنین کو قرار واقعی سزا دینے کی اپیلیں دائر کی تھیں ۔

اسی طرح وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بے نظیر قتل کیس کے ملزمان کی سزائوں میں اضافے کی اپیلیں (کل )20دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا ۔ملزمان پولیس افسران کی سزائوں کے خلاف اپیل کی سماعت بھی اسی کے ساتھ ہو گی۔