حیدرآباد میں4 روزہ انسدادپولیو مہم آغاز

پیر 18 دسمبر 2017 15:57

حیدرآباد میں4 روزہ انسدادپولیو مہم آغاز
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) حیدرآباد اوراس کے گردونواح میں4روزہ انسدادپولیو مہم شروع ow گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگ کی حالت میں ہیں اورتمام وسائل بروکارلاکرپولیو جیسے مہلک مرض کو شکست دینگے،ٹنڈوقیصر کی علاقے کی یونین کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھر گھر جاکرپولیو کے قطرے پلانے والی رضاکاراہم قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث مہم کامیابی سے جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اوراس کے گردونواح میں چارروزہ پولیو مہم پیرسے شروع کی جائے گی،جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹنڈوقیصر کی یونین کونسل نمبر17میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمدسلیم راجپوت نے کہاکہ انسدادپولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اورپولیو کو شکست دے کر ترقی کی منازل طے کریںگے ،انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اورجدید ٹیکنالوجی سے پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اورپولیوکے شناختی نشانات بھی لگائے ،اس موقع پر محکمہ صحت اورپولیو مہم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو چارروزہ مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خواتین رضاکاراورعملہ محنت اورلگن کے ساتھ اپنی ذمے داریاں انجام دے رہا ہے اوربہتر سے بہتر نتائج کاخواں ہے ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی اوراحکامات کی وجہ سے انسدادپولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اوردہشتگردی کی جنگ کی طرح پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پیدائش سے 5سال تک عمر والے بچوں کو پولیو کے دوقطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایاجاسکے۔

اس موقع پرتقریب سے ڈی ایچ اوڈاکٹر احمد حیدر،اسسٹنٹ کمشنررورل لعل محمد منگی،ڈی ایچ ایم ٹی ڈبلیوایچ اوکے نمائندگان ودیگر ے خطاب کیا۔