متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں سیلاب، دبئی میں بھی شدید بارش

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 18 دسمبر 2017 15:32

متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں سیلاب، دبئی میں بھی شدید بارش
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی ، العین ، فیوجیرہ ، راس الخیمہ میں شدید بارشیں جاری ہیں۔ ریاست کے متعدد علاقے بارشوں کی وجہ سے اتوار کے روز سے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ادارے نے رہائشیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ دریاوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ ہفتے پیر تک تیراک دریاوں میں تیراکی کے لیے مت جائیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی حالات انتہائی غیر مستحکم ہیں اور ہم اس صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں.