سعودی عرب ،ایران اورمتحدہ عرب امارات کی کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،

جانی نقصان پر اظہار افسوس ، پاکستانی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ واقعے پراظہار تعزیت

پیر 18 دسمبر 2017 15:33

سعودی عرب ،ایران اورمتحدہ عرب امارات کی کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگرد حملے ..
ریاض /تہران /ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سعودی عرب ،ایران اورمتحدہ عرب امارات نے کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت ، متاثرہ خاندانوں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیاہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف دوست اور بردار ممالک کے ساتھ ہے ۔ادھر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیا ن میں واقعے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس مجرمانہ اور ظالمانہ اقدام کے خلاف پاکستان کی حمایت کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات سیکورٹی اور استحکام کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔

متحدہ عرب امارات ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کوئٹہ میں چر چ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہم متاثرہ بہادرخاندانوں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایران ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔