ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

ایف سی کے گشت پر موجود دستوں نے 12کلو گرام کا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،بم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا،آئی ایس پی آر

پیر 18 دسمبر 2017 15:33

ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 12کلو گرام کا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،بم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ایف سی کے گشت پر موجود دستوں نے سڑک کنارے 12کلو گرام کا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،بم کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔