پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا ،ْجہانگیر ترین

پیر 18 دسمبر 2017 15:24

پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا ،ْجہانگیر ترین
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے اور کہا ہے کہ پاکستان واپس جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہلی کا فیصلہ دیا ہے، تاہم میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جنرل سیکرٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کروں گا۔