سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کل سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

سینٹ چیمبر ہال میں سینٹ کا کمیٹی کااجلاس دس بجے ہوگا ،ْ ڈی جی ملٹری آپریشن بھی بریفنگ دینگے

پیر 18 دسمبر 2017 15:24

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کل سینیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کل19 دسمبر منگل کو سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ چیمبر ہال میں منگل کے روز صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بریفنگ دیں گے۔