ایک ساتھ تین دانت نکلنے کے نتیجے میں زیادہ خون بہنے کے باعث مریض کی موت واقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 15:10

ایک ساتھ تین دانت نکلنے کے نتیجے میں زیادہ خون بہنے کے باعث مریض کی ..
ہبالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء):ہبالی میں ایک ساتھ تین دانت نکلنے پر خون کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عبد الخادر نامی ایک مریض چیک اپ کے لیے ڈینٹسٹ کے پاس گیا جہاں دانتوں کے ڈاکٹر نے ایک ساتھ مریض کے 3 دانت نکال دئے۔ دانت نکلنے کے نتیجے میں خون کا زیادہ بہاؤ ہوا جو مریض کی موت کا موجب بنا۔

مریض کے بھائی عبد الرزاق نے رتنا ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ 8 دسمبر کو مریض کو دانت میں درد ہوا جس پر اسے رتنا ڈینٹل کلینک لے جایا گیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ 11 دسمبر کو ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ایک خط پر بے ہوشی کی حالت میں پڑے مریض کا انگوٹھا لگایا۔جس میں لکھا گیا تھا کہ ڈاکٹر مریض کی حالت کا کسی طور ذمہ دار نہیں ہے، ڈاکٹر نے مریض کو 10 ہزار روہے بھی دئے۔

(جاری ہے)

مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ عبد الخادر کی موت خون کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے ہوئی۔ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آئی سی یو کے ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر عبد الخادر کو دو دن قبل یہاں لایا جاتا تواس کے جانبر ہونے کے امکانات تھے۔ دوسری جانب ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ مریض کا زیادہ خون بہا لیکن اس کے اہل خانہ نے مجھے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے مجھے تین روز بعد بتایا کہ خون کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔