سعودی عرب دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کیساتھ،

کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت خود کش حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو،دکھی خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتے ہیں،دفترخارجہ

پیر 18 دسمبر 2017 15:21

سعودی عرب دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کیساتھ،
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) سعودی عرب نے کوئٹہ کے گرجا گھر پرہونیوالے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلا ف برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب کوئٹہ کے گرجا گھر میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت وہمدردی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے خود کش حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلا ف برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔