متحدہ عرب امارات ، عجمان آتشزدگی ، کارکن جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 18 دسمبر 2017 14:57

متحدہ عرب امارات ، عجمان آتشزدگی ، کارکن جاں بحق
عجمان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق عجمان کے فیکٹری مارٹ شاپنگ کمپلیکس میں ہفتے کے روز ایک 27 سالہ ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگیا. آگ بج جانے کے بعد عجمان سول دفاع کی ٹیم کو کولنگ آپریشن کے دوران اس ایشیائی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ عجمان سول دفاع کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر علی الشمسی کے مطابق آگ کے نتیجے میں 12 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

آگ میں مالی نقصان کا تخمینہ لاکھوں درہموں تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیر ال شمسی نے بتایا کہ فائر فائٹرز کی ٹیم جائے حادثہ پر"چار منٹ کے اندر" پہنچ گئی تھی. تیز ہوا اورآگ پکڑنے والے سامان کی وجہ سے آگ تیز رفتاری سے پھیلنےکا سبب بنی۔. دبئی، شارجہ اور ام القیوین کی فائر فائٹرز کی ٹیم کو بھی آگ کی شدت کی وجہ سے کارروائی میں مدد کے لیے بلانا پڑا۔ عجمان میونسپلٹی ٹیم نے آگ کو کنٹرول کرنے کے کے لیے عجمان کی وفاقی بجلی اور پانی کی اتھارٹی سے بھی مدد لی اور آس پاس کے بجلی کے تمام کنکشنز کو کٹوا دیا کہ کہیں آگ مزید شدت نہ اختیار کر جائے ۔