پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں،

پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلہ پارٹی ہیں،مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیر 18 دسمبر 2017 15:02

پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلہ پارٹی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سید خورشید شاہ، فریال تالپور، نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلہ پارٹی ہیں۔