لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے

پیر 18 دسمبر 2017 15:01

لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مریم نوازودیگرلیگی رہنماوں کی تقاریرپرپابندی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں دانیال عزیز،جاویدہاشمی ودیگرکے نام بھی شامل ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرلیگی رہنماعدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لیگی رہنماں کی عدلیہ مخالف تقریر پرپابندی لگائی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔