سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم عہدہ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے

میں نے ورکرز اور ادارے کی بہتری، مضبوطی کیلئے جو ہو سکا کیا، ادارے کی مضبوطی اور آزاد، ذمہ دار میڈیا کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کی، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا ْ ورکرز نے ابصار عالم کی گھر روانگی کے موقع پران کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ تصاویر بنوائیں

پیر 18 دسمبر 2017 15:01

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم عہدہ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم عہدہ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے، ابصار عالم نے کہا کہ میں نے ورکرز اور ادارے کی بہتری، مضبوطی کیلئے جو ہو سکا کیا، ادارے کی مضبوطی اور آزاد، ذمہ دار میڈیا کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کی، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا، پیمرا ورکرز نے کہا کہ ابصار عالم نے ورکرز اور ادارے کیلئے جتنا کام کیا کوئی سابقہ چیئرمین نہیں کر سکا، ورکرز نے ابصار عالم کی گھر روانگی کے موقع پران کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ تصاویر بنوائیں۔

پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ابصار عالم چیئرمین پیمرا کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، ابصار عالم نے پیمرا ورکرز سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ورکرز اور ادارے کی بہتری اور مضبوطی کیلئے جو ہو سکا کیا، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا، مجھے اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ آج ورکرز خوش ہیں، ادارے کی مضبوطی اور آزاد، ذمہ دار میڈیا کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کی، ابصار عالم کی گھر روانگی کے موقع پر پیمرا ورکرز رنجیدہ ہو گئے اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو بھرپو طریقے سے رخصت کیا، کارکنوں نے ابصار عالم کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر ورکرز نے کہا کہ ابصار عالم نے ورکرز اور ادارے کیلئے جتنا کام کیا کوئی سابق چیئرمین نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیمرا نے جس بہادری سے کام کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا کو ہٹاتے ہوئے ان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :