جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قوتوں سے رابطے موثر بنائے جائیں،

ادارے کے استحکام اور قانون کی بالادستی کو فوقیت دی جائے، بروقت انتخابات کیلئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 14:57

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قوتوں سے رابطے موثر بنائے جائیں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قوتوں سے رابطے موثر بنائے جائیں، ادارے کے استحکام اور قانون کی بالادستی کو فوقیت دی جائے، بروقت انتخابات کیلئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہیے۔ پیر کو نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو حلقہ بندیوں، فاٹا اصلاحات پر ترمیم و دیگر معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوتوں سے رابطے میں ہیں، قانون سازی جلد مکمل ہو گی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قوتوں سے رابطے موثر بنائے جائیں، اہم ایشوز پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے، بروقت انتخابات کیلئے سب کو سنجیدگی ظاہر کرنی چاہیے، ادارے کے استحکام اور قانون کی بالادستی کو فوقیت دی جائے۔