ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ منشیات کے اسمگلروں کا پو لیس پارٹی پر قاتلانہ حملہ‘ دو سگے بھائیوں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پیر 18 دسمبر 2017 14:55

ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ منشیات کے اسمگلروں کا پو لیس پارٹی پر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے منشیات کے اسمگلروں کے پو لیس پارٹی پر قاتلانہ حملہ اور دہشت گر دی کے مقدمہ میں دو سگے بھائیوں سہیل احمد اور بلال احمد کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 20دسمبر تک منظور کر لی اور پو لیس بصیر پور سٹی سے مقد مہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزموں کی طرف سے مقدمہ سول عدالت میں چلانے کی در خواست مسترد کر دی اور عدالت نے منشیات کے اسمگلروں کے ایک ساتھی نعیم عرف خان بابا کی گرفتاری کا حکم دے کر گرفتاری کے لئے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر دئے ہیں اور پو لیس کو حکم دیا ہے کہ گرفتار کر کے 22دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جا ئے۔پو لیس بصیر پور نے 12جو لائی 2017کو جب اسمگلروں کے ڈیرہ پر چھا پہ مارا تو اسمگلروں نے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کی اور پو لیس نے 1350گرام ہئیروین بر آمد کر لی اور ایک اسمگلر سرفراز نامی کو گرفتار کر لیا اور دوسرے ملزم فرار ہو گئے۔پو لیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 324,353,186,148,149ت پ اور 9Cمنشیات ایکٹ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :