پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو اکاراؤں سمیت 4 افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 14:44

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو اکاراؤں سمیت 4 افراد گرفتار
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) : بھارتی ریاست حیدر آباد میں پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا جس کےنتیجے میںن 2 اداکاراؤں سمیت4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپہ پوش علاقہ میں موجود ایک فائیو سٹار ہوٹل پر مارا گیا۔ گرفتار ہونے والی اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ کا تعلق بالی وڈ انڈسٹری جبکہ دوسری کا ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے تاحال گرفتار اداکاراؤں کی شناخت نہیں بتائی، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کے ساتھ دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو آن لائن اپنا کاروبار چلاتے اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں کمرے بُک کرواتے تھے، بعد ازاں پولیس نے ایک اور فائیو اسٹار ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید دو اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :