Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 14:23

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچے۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اس سے پارٹیز کو فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

(جاری ہے)

استعفیٰ دینا میرا اخلاقی فرض تھا سو میں نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج بھی کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے بعد عمران خان سے پارٹی کی جنرل سیکرٹری کے عہدے کی نشست پر بات کروں گا۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد اب وہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو کر چھٹیاں گزارنے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات