کوئٹہ چرچ دھماکے کی شدید مذمت،

دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں بچ نہیں پائینگے‘پرویز ملک ، عمران نذیر سیاست کو تماشا بنانیوالے سیاسی شعبدہ بازوںکے عزائم پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے‘عہدیداروں ،رہنماؤں سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 14:21

کوئٹہ چرچ دھماکے کی شدید مذمت،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ چرچ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اب یہ آخی سانسیں لے رہے ہیں، ہر سطح پر عوام کی سپورٹ نوازشریف کے ساتھ ہے، سیاسی رہنمائوں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے،تمام معاملات عمران خان خود عدالت میں لیکر گئے، سیاست کھیل تماشا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، سیاست کو تماشا بنانے والے شعبدہ بازوں اور ان سیاسی عناصر کے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے،عوامی خدمت سے عاری ان سیاستدانوں نے صرف عوام کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ان عناصر کو اپنے منفی طرز عمل کا حساب دینا ہوگا اور 2018ء کے عام انتخابات میںان دھوکے بازوں کوایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑیگا اوربا شعور عوام ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،اسد اشرف،ڈپٹی میئرز راؤ شہاب الدین، بلال بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم اندھیروں اورمشکلات میں تھی تو یہ لوگ منفی سیاست میں مصروف تھے اور بدقسمتی سے ان سیاسی عناصر نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی۔

ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑیگا۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارسے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوا اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب قوم کا خون چوسا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو پروان چڑھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :