چیف سیکرٹری ،آئی جی کی فیملی کو تاحیات سہولیات دی جائینگی

گاڑی اور ڈرائیور،ایک ملازم،ٹیلیفون ، بجلی کے آٹھ ، آٹھ سویونٹ ،سوئی گیس ،200لیٹر ماہانہ پیٹرول شامل

پیر 18 دسمبر 2017 14:21

چیف سیکرٹری ،آئی جی کی فیملی کو تاحیات سہولیات دی جائینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) چیف سیکرٹری اور انسپکٹرل جنرل پولیس پنجاب کو ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات دینے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی کی فیملی کو تاحیات سہولیات دی جائیں گی جن میں گاڑی اور ڈرائیور،ایک ملازم،800ٹیلی فونز یونٹ،800بجلی یونٹ،25ایچ ایم تھری گیس اور 200لیٹر ماہانہ پیٹرول شامل ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے اس سلسلہ میں تمام محکموں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔