دبئی کے گودام میں آتشزدگی سے تین کارکن جاں بحق ہوگئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 18 دسمبر 2017 14:06

دبئی کے گودام میں آتشزدگی سے تین کارکن جاں بحق ہوگئے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے دبئی کے صنعتی علاقے نمبر 3 میں ال قوز کے علاقے کے گودام میں آگ میں جھلسنے سے 3 کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ کل بروز اتوار کو پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

دبئی سول دفاع پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ اتوار کے روز صبح 4 بج کے 35 منٹ پر ایک گودام میں لگی تھی جو کہ کسی نجی کپمنی کی ملکیت تھا۔ فائر فائیٹرز کی ٹیم جائے حادثہ پر 5 بج کے 4 منٹ پر پہنچی تھی اور اس وقت تک آگ پاس کے ہی دو گوداموں تک پھیل چکی تھی جن میں کپڑے اور جلنے والا مواد پڑا ہوا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آگ میں گودام میں کام کرنے والے تین کارکن جھل کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ آگ پر 8 بج کے 58 منٹ پر قابو پایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :