صوبائی حکومت کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 13:52

صوبائی حکومت کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے ..
کوئٹہ۔ 18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایسے وقت میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جب مسیح برادری کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہیں ، حکومت کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان ،کمشنرکوئٹہ امجد علی خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتی ہے لیکن دہشت گرد بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کے اندر تک نہ پہنچنے سے جانی نقصان کم ہوا،گورنر بلوچستان کی سول ہسپتال میں خودکش حملے میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔