چرچ حملہ ،ْدہشت گردوں کے اعضا کے نمونے لے لیے گئے

نمونے ڈی این اے کیلئے پنجاب فورنزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے ،ْ نادرا سے بھی شناخت میں مدد لی جائے گی

پیر 18 دسمبر 2017 13:50

چرچ حملہ ،ْدہشت گردوں کے اعضا کے نمونے لے لیے گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے جسم کے اعضاء کے نمونے ڈی این اے کے لیے حاصل کرلیے ہیں، نمونے ڈی این اے کیلئے پنجاب فورنزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے جبکہ نادرا سے بھی شناخت میں مدد لی جائے گی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں گزشتہ روز زرغون روڈ پر واقع میتھوڈسٹ چرچ پر دہشت گرد حملے کامقدمہ رات گئے سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ،ْ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنھیں ڈی این اے کے لیے پنجاب فورنزک سائنس لیبارٹری بھجوایا جائیگادہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لیے فنگر پرنٹ بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث 2 حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش کی شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :