کوئٹہ ،ْچرچ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل دہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لئے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے

پیر 18 دسمبر 2017 13:50

کوئٹہ ،ْچرچ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پر بم دھماکے کا مقدمہ گزشتہ رات سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حملے میں تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے واقعہ میں ہلاک دونوں دہشت گردوں کے ڈی این اے کے لئے جسمانی اعضاء کے نمونے حاصل کر کے انہیں پنجاب فورنزک سائنس لیبارٹری بھجوایا گیادہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لئے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے اس واقعے میں دو مزید حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں سیفائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :