کوئٹہ چرچ حملہ ،ْ

دہشتگرد دروازہ پھلانگ کر داخل ہوا، نئی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری جواں مرد اہلکار نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مصروف کیے رکھا

پیر 18 دسمبر 2017 13:48

کوئٹہ چرچ حملہ ،ْ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) کوئٹہ چرچ حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو جار ی کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گرد دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے دوسرے دہشت گرد کیلئے دروازہ کھولا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گردوں نے چرچ کے دروازے کے ساتھ قائم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد اہلکار نے اپنی پوزیشن سنبھالی۔

اس دوران ایک دہشت گرد دروازہ پھلانگ کا اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے کنڈی کھول کر دوسرے دہشت گرد کو اندر بلایا جس کے بعد پوزیشن سنبھالے اہلکار کی فائرنگ سے پہلا دہشت گرد دروازے پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ جواں مرد اہلکار نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مصروف کیے رکھا اس دوران فورسز کو کمک پہنچانے کا وقت مل گیا۔

متعلقہ عنوان :