خان پور میں باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹا دیئے

پیر 18 دسمبر 2017 13:48

خان پور میں باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کر نے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹادیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شجاع آباد سے خان پور آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کیلئے کچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے اس موقع پر جس کسی کے ہاتھ ریال، ڈالر یا موبائل فون لگا، اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :