اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیس میں وزارت داخلہ کے جواب جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی، دو دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت

پیر 18 دسمبر 2017 13:26

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیس میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیس میں وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے دو دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پیرکومقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ،الیکشن کمیشن اور وفاق کی جانب سے عدالتی نوٹس کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا گزشتہ روز سوموار کو ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کے خلاف درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر جسٹس عامر فاروق کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو دو دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایات کر دی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :