امریکہ افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے‘

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا نقصان اٹھایا‘ امریکہ افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے‘ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور مغرب کا ساتھ دینے سے ہوئی‘ دنیا پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتی‘ امریکہ اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں‘ امریکہ بھارت کی زبان بولتے ہوئے سی پیک کی مخالفت بھی کررہا ہے،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا تقریب سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 13:26

امریکہ افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا نقصان اٹھایا‘ امریکہ افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے‘ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور مغرب کا ساتھ دینے سے ہوئی‘ دنیا پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتی‘ امریکہ اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں‘ امریکہ بھارت کی زبان بولتے ہوئے سی پیک کی مخالفت بھی کررہا ہے۔

پیر کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ امریکہ افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا نقصان اٹھایا۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔

دنیا پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتی۔ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور مغرب کا ساتھ دینے سے ہوئی۔ جنوبی ایشیاء کی سلامتی دبائو میں ہے پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ آج جیوے جیوے بلوچستان کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں خطے میں ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ امریکہ سی پیک کی مخالفت بھی کررہا ہے۔ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ڈبل گیم کرتے ہیں اصل میں امریکہ ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے امریکہ بد قسمتی سے یہ جنگ ہار چکا ہے۔