قومی ہاکی چمپئن شپ میں مزید 6 میچز کل سکھر میںکھیلے جائیں گے

پیر 18 دسمبر 2017 13:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چمپئن شپ میں مزید 6 میچز کل منگل کو سکھر میںکھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میںخیبرپختونخوا کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْتیسرے میچ میں پی آئی اور کسٹمزکی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ چوتھے میچ میں پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پانچویں میچ میں نیشنل بنک اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا۔ چھٹے میچ میں پاکستان ریلوے اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیموں میں قسمت آزمائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :