خالقداد خان جدون اور شوکت اقبال پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ایبٹ آباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 18 دسمبر 2017 13:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) خالقداد خان جدون صدر اور شوکت اقبال جنرل سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) ضلع ایبٹ آباد منتخب ہو گئے، اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداروں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر محمد سلیم خان اور سینئر نائب صدر پروفیسر خورشید محمد نے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق خالقداد خان ضلع ایبٹ آباد کے صدر، ریاض احمد قریشی سینئر نائب صدر، ممتاز خان سینئر نائب صدر، محمد اکمل جیلانی، راجہ قدیر اقبال، رحمت خان اور امتیاز خان نائب صدر، شوکت اقبال جنرل سیکرٹری، زاہد اسلام سیکرٹری مالیات، مس فرحت ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اظہر خان جوائنٹ سیکرتری، علی خان سیکرٹری اطلاعات اور مختیار قریشی آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداروں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :