وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گرلاٹ سے گڑھی حبیب الله تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی

پیر 18 دسمبر 2017 13:07

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گرلاٹ سے گڑھی حبیب الله تک سڑک کی تعمیر ..
بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید مظہر علی قاسم کے مطالبہ پر گرلاٹ سے گڑھی حبیب الله تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی، پہلے مرحلہ میں سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا، سڑک کی تعمیر سے ہزاروں افراد مستفید ہوں کے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرلاٹ سے گڑھی حبیب الله تک سرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی، مذکورہ سڑک کی تعمیر سڑک سے منسلکہ آبادی کا دیرینہ مطالبہ تھا، سڑک کی ابتر حالات ہونے کے باعث نہ صرف عوام کو مشکلات تھیں بلکہ ٹرانسپورٹرز بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی سید مظہر علی قاسم نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ مطالبہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے سامنے پیش کیا تو وزیراعلیٰ نے مذکورہ سڑک کو دوبارہ تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے ڈائریکٹو جاری کر دیا۔ مذکورہ سڑک کا کام شروع ہونے کے بعد ہزاروں افراد اس سڑک سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :