دوبتھرمیں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون اور دو بچوں کو سپردخاک کر دیا گیا

پیر 18 دسمبر 2017 13:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) دوبتھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گٹھنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون اور اس کے دو بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کی حدود دوبتھر میں گیس لیکج کی وجہ سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی تھی جن کو گذشتہ روز ہزاروں اشکبار آنکھوں میں آبائی قبرستان دوبتھر میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ سمیت وکلاء برادری اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :