ایبٹ آباد کی گرلز جوڈو ٹیم نے ڈویژنل اور صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد کی گرلز جوڈو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژنل اور صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گذشتہ ہفتے کھیلے گئے ڈویژنل ایونٹ میں ایبٹ آباد کی گرلز جوڈو ڈیم نے پہلے ہری پور اور بعد میں مانسہرہ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پشاور میں منعقدہ صوبائی جوڈو چمپئن شپ میں ایبٹ آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ایبٹ آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) ذوالفقار احمد، راجہ سجاد کیانی، حیدر اعزاز اور دیگر نے ان بچیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آئندہ بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کریں گی۔