انٹر کلبز ڈویژنل گرلز بیڈ منٹن چمپئن شپ کے فائنل میں کائنات نے حنا قریشی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) انٹر کلبز ڈویژنل گرلز بیڈ منٹن چمپئن شپ میں کائنات نے حنا قریشی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن اور تحصیل انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والی انٹر کلبز ڈویژنل گرلز بیڈ منٹن چمپئن شپ کے فائنل میں ایک دلچسپ، زبردست اور کانٹے دار مقابلہ کے بعد کائنات نے حنا قریشی کو 19-12-21-19 اور 21-18 سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے، اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کو سامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکے۔ طارق محمود نے مزید کہا کہ وہ تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بھرپور معاونت کی اور ایونٹ منعقد کرایا، آئندہ بھی سپورٹس ایونٹ میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :