سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود ترہانہ اور کلور میں معدنیات کیلئے بلاسٹنگ بدستور جاری

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود ترہانہ اور کلور میں معدنیات ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود ترہانہ اور کلور میں معدنیات کیلئے بلاسٹنگ بدستور جاری ہے، اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے غیر قانونی بلاسٹنگ کرنے والی کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے اہلیان ترہانہ جنرل کونسلر بانڈہ پیر خان ملک امتیاز، محمد نواز، محمد انور، نقاش احمد، وقاص احمد، محمد اقبال، سردار چن زیب، خضر علی، شیراز، محمد الیاس، عبدالمنان، علی اصغر، ملک جہانگیر، محمد آفتاب، محمد جمیل، محمد ساجد اوردیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ترہانہ اور کلور میں اورنگزیب اینڈ کو کے ذمہ دار توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، محکمہ معدنیات سے اس کمپنی کی لیز منسوخ ہونے کے باوجود دیدہ دلیری سے آبادی میں بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلیان علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگزیب اینڈ کو کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی بلاسٹنگ کا سلسلہ رکوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :