پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی۔جنوبی ایشیا کی سلامتی خطرے میں ہے، خطے میں ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے- وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور جنرل( ر) ناصر جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 12:51

پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی۔جنوبی ایشیا ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی۔اسلام آباد میں نیشنل سیکورٹی پالیسی پر سیمینارسے خطاب کے دوران قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ہے، آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے جب کہ بلوچستان کے حالات میں بھی بہتری آئی ہے۔

وہاں لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں اور آج جیوے جیوے بلوچستان کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ 40 برسوں سے امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے ، افغانستان میں استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے، جنوبی ایشیا کی سلامتی خطرے میں ہے، خطے میں ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے، بھارت پاکستان کو مستقل طور پر روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے، امریکا خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنا چاہتا ہے، وہ سی پیک کے بھی خلاف ہے اور بھارت کی زبان بول رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی گئی اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ قرار دیا گیا۔مشیر قومی سلامتی امور نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا لیکن دنیا نے پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا، افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں، امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، وہ پاکستان پر حقانی گروپ اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ آج شر پسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر ہوئی جبکہ امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، امریکا پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے جنوبی ایشیا کی سلامتی دباﺅ میں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے عوامی حلقے 15سال سے کہہ رہے ہیں پاکستان امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر دہشت گردی کا شکار ہے مگر حکومتی سطح پر ہمیشہ امریکی جنگ کو اپنی جنگ قرار دے کر حقائق کو نظراندازکیا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اب تک بھاری جانی ومالی نقصان اٹھا چکا ہے-

متعلقہ عنوان :